City 42:
2026-07-24@01:03:08 GMT

رمضان کی آمد !‌ پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک: رمضان 2026 کے دوران شہریوں کی سہولت کے لئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار اور فیس کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے رمضان کے دوران ریجنل پاسپورٹ دفاتر ، ایگزیکٹو پاسپورٹ دفاتر اور پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز کے سرکاری اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عام عوام کے لیے ٹوکن جاری کرنے اور سروسز کا وقت پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا، جبکہ دفاتر کے عمومی اوقات صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک برقرار رہیں گے۔

پاک بھارت میچ کی غیر یقینی صورتحال۔۔بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

جمعہ کو عوامی سروس اور ٹوکن کا وقت صبح 9 بجے سے 12:30 بجے تک ہوگا، جبکہ دفاتر صبح 8:30 سے شام 4:30

بجے تک کھلے رہیں گے۔ روزانہ 1 بجے سے 1:30 بجے تک نماز کا وقت مخصوص کیا گیا ہے۔

پاسپورٹ فیس
36 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست کے لیے پانچ سال کے لیے 4,500 روپے، دس سال کے لیے 6,700 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 7,500 روپے اور 11,200 روپے ہوگی۔

پی ٹی آئی کو دھچکا، سردار تبارک علی مسلم لیگ (ن) میں شامل

72 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست پانچ سال کے لیے 8,200 روپے، دس سال کے لیے 12,400 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 13,500 اور 20,200 روپے ہے۔

100 صفحات والا پاسپورٹ: عام درخواست پانچ سال کے لیے 9,000 روپے، دس سال کے لیے 13,500 روپے؛ فوری پروسیسنگ: 18,000 اور 27,000 روپے ہے۔

یہ اوقات کار RPO G-10/4 اسلام آباد، RPO گارڈن ٹاؤن لاہور، RPO عوامی مرکز کراچی اور NADRA میگا سینٹرز پر لاگو نہیں ہوں گے۔

ایوانِ صدر میں اہم ملاقات: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور سال کے لیے بجے تک

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف