بھارت نے ہمیشہ مغربی ایشیا میں امن، استحکام اور مکالمے کی کوششوں کی حمایت کی ہے، رندھیر جیسوال
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
میڈیا بریفنگ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کو امریکی حکومت کیجانب سے باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے اور اسکی تفصیلات اور ممکنہ عمل درآمد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو تصدیق کی کہ امریکہ نے بھارت کو "بورڈ آف پیس" میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے، جس پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت کو امریکی حکومت کی جانب سے باضابطہ دعوت موصول ہوئی ہے اور اس کی تفصیلات اور ممکنہ عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ مغربی ایشیا میں امن، استحکام اور مکالمے کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی غزہ میں طویل مدتی اور پائیدار امن کی ہر اس کوشش کا خیرمقدم کیا ہے جو خطے میں استحکام لا سکے۔ 8 فروری کو ایسوسی ایٹڈ پریس نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ واشنگٹن میں "بورڈ آف پیس" کا پہلا اجلاس بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کا مقصد غزہ کی تعمیرِ نو کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔
مجوزہ اجلاس 19 فروری کو متوقع ہے اور اس میں ان عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا جنہوں نے جنوری میں ٹرمپ کی دعوت قبول کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی جو غزہ کی حکمرانی، سکیورٹی اور تعمیرِ نو کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ ابتدائی طور پر اس بورڈ کو اسرائیل۔حماس جنگ کے خاتمے کے تناظر میں دیکھا جا رہا تھا، تاہم اب اطلاعات کے مطابق اس کا دائرہ کار وسیع کر کے عالمی بحرانوں کے حل تک پھیلانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے متوازی ایک نئے عالمی فریم ورک کی کوشش بھی سمجھا جا رہا ہے۔ بھارت کی ممکنہ شمولیت کو خطے میں اس کے سفارتی کردار اور مغربی ایشیا کے ساتھ اس کے متوازن تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔