دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ اسلام آباد میں فری آئی کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ اسلام آباد میں فری آئی کیمپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور آنکھوں کا مفت معائنہ کروایاآئی کیمپ میں ماہر آئی اسپیشلسٹ اور میڈیکل سٹاف نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر افراد کو چیک اپ کے بعد مفت ادویات اور چشمے بھی فراہم کیے گئے۔
کیمپ کے دوران مختلف بیماریوں کی تشخیص کی گئی اور مریضوں کو احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی وقار المدینہ صاحب کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد امت مسلمہ کی خدمت کرنا ہے رکن شوری حاجی وقار المدینہ نے کہا کہ دعوت اسلامی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ملک کے مختلف شہروں میں وقتا فوقتا فری میڈیکل کیمپ لگاتا رہتا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں اس کے ساتھ ساتھ رکن شوری حاجی وقار المدینہ نے بتایا کہ الحمدللہ عزوجل دعوت اسلامی کے تحت مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر بھی قائم ہے جہاں امت مسلمہ کی خدمت جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دیدی پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دیدی سال 2026 کا پہلا سی ڈی اے بورڈ اجلاس، متعدد منصوبوں کی منظوری عمران خان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے، شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی نے عمران خان کی صحت سے متعلق احتجاج کی کال دے دی عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات دستیاب ہیں؟ تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی چین کی لانچنگ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس مدار میں داخل ہو گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دعوت اسلامی کے اسلام آباد آئی کیمپ
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔