علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کے معاملے پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کی گئی، بانی پی ٹی آئی کو اسپیشلسٹ کو نہیں دکھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، تحقیقات ہونی چاہیے اس کا کون ذمہ دار ہے۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات ہوتی رہتی تو ایسا نہ ہوتا، کوئی پاکستانی نہیں کہہ سکتا کہ یہ درست ہوا ہے، جو عذر لائے گا وہ بھی مجرموں کا ساتھی ہے، بطور قائد حزب اختلاف انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظمیوں اور سفیروں کو اس ظلم کی تفصیل بھیج رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی تین ماہ سےکہتے رہےکہ مجھے نظر نہیں آرہا، یہ دو ہفتے سے کیمروں کے ذریعےدیکھ رہے تھےکہ بانی کی آنکھ دیکھنا بند ہوگئی، علیمہ خان کا الزام
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اکتوبر تک ٹھیک تھی، ان کی آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، بانی پی ٹی آئی نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے کہا آنکھ میں تکلیف ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ یا متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی، مجرمانہ غفلت کی گئی، تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی مکمل چلی گئی ہے، پھر انہیں پمز لایا گیا، بانی پی ٹی آئی کو اسپیشلسٹ کو نہیں دکھایا گیا، ان کی آنکھ میں جو ٹیکا لگایا گیا اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اسلام میں اگر ایک شخص کی ایک آنکھ کی بینائی چلی جائے تو کہا جاتا ہے یہ قتل ہے، یہ خدا کے سامنے جرم ہے، وہ آپ کی کسٹڈی میں تھے اور آپ نے انہیں چیک نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو جرم ہوا وہ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔
تحریک فساد کی ایک شرپسند خاتون کے لاہور سے متعلق ریمارکس قابل مذمت ہیں:عظمیٰ بخاری
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں کسی ایک دن تو اکٹھا ہونا چاہیے، مل جانا چاہیے، ہم سیاستدان تو اکٹھے ہوں، ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے، ہمیں معلوم ہے اصل مجرم کون ہے، سامنے حکومت ہے ہم ان سے پوچھیں گے، یہ ذمہ دار ہیں۔راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آج کی کارروائی معطل کی جائے، ہم بانی کی صحت کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں، یہ اہم مسئلہ ہے، یہ پاکستانیوں اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم مسئلہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہم نے پہلے بھی بات کی، وزیر قانون نے ہمیں کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، کہا گیا تھا کوئی بڑا مسئلہ نہیں کہ پریشان ہوا جائے۔
بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان کے حالات سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کا مکمل اردو ترجمہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کی بینائی آنکھ کی کی آنکھ
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔