Islam Times:
2026-07-23@23:53:45 GMT

یورپی پارلیمنٹ میں نئی ایران مخالف قرارداد منظور

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT

یورپی پارلیمنٹ میں نئی ایران مخالف قرارداد منظور

ایران کیخلاف جاری یورپی یونین کے معاندانہ رویے کے تسلسل میں یورپی پارلیمنٹ نے "انسانی حقوق" سے متعلق بے بنیاد دعووں کے تحت نئی ایران مخالف قرارداد منظور کی ہے اسلام ٹائمز۔ یورپی نمائندوں نے آج ایران، ترکی اور یوگنڈا کے خلاف 3 قراردادیں منظور کی ہیں۔ ان قراردادوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران اپنے عوام بشمول سول کارکنوں، مظاہرین، خواتین، اقلیتوں اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ "تشدد آمیز" سلوک روا رکھتا ہے۔ یورپی نمائندوں نے یورپی کونسل اور یورپی کمیشن سے "باہدف پابندیوں" کو مزید آگے بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ یورپی پارلیمنٹ نے یہ دعوی بھی کیا کہ ترکی غیر ملکی صحافیوں اور غیر ملکی عیسائیوں کو نشانہ بنا کر ملک سے نکال رہا ہے اور اس دعوے کی بنیاد پر ترکی کی شدید مذمت کی۔ یورپی نمائندوں نے یوگنڈا کے انتخابات میں دھاندلی کا دعوی بھی کیا اور اس کی مذمت کی۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض و سفاک صیہونی ریجیم کے 2 سالوں سے زائد کے عرصے پر محیط کھلے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم و سفاکیت کو روکنے کے لئے اب تک کوئی اقدام نہ اٹھانے والی یورپی پارلیمنٹ نے، گھناؤنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے دنیا بھر کے مختلف ممالک کے خلاف "تخریبی موقف اختیار" اور "باہدف پابندیاں عائد" کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یورپی پارلیمنٹ

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن