یورپی یونین الیکشن آبزرویشن مشن کے چیف مبصر ایوارس ایجابس نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں ووٹرز کی مثبت شرکت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: طارق رحمان کی جامع طرزِ حکمرانی کی اپیل

ڈھاکہ یونیورسٹی کے کرزن ہال پولنگ سینٹر کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کا مبصر مشن ملک بھر میں تعینات اپنے مبصرین کے ذریعے ووٹنگ کے عمل کی قریبی نگرانی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیشی شہریوں کی جانب سے کافی مثبت جوش و خروش دیکھا۔

مکمل غیر جانبداری کے عزم کا اعادہ

ایجابس نے واضح کیا کہ یورپی یونین کا مبصر مشن مکمل طور پر غیر جانبدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر غیر جانبدار ہیں اور ہم کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لے رہے بس صرف مشاہدہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش انتخابات 2026: پولنگ ختم، گنتی شروع، جماعت اسلامی اور بی این پی کامیابی کے لیے پرامید

انہوں نے مزید بتایا کہ مشن اپنی ابتدائی رپورٹ ہفتے کے روز جاری کرے گا۔

200 سے زائد مبصرین کی تعیناتی

چیف مبصر کے مطابق یورپی یونین نے بنگلہ دیش کے شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں 200 سے زائد مبصرین تعینات کیے ہیں تاکہ انتخابی عمل کا جامع اور حقائق پر مبنی جائزہ لیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے عام انتخابات 2026 کی تصویری جھلکیاں: 12 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز جمہوریت کا امتحان دے رہے ہیں

یورپی یونین الیکشن آبزرویشن مشن کی جانب سے پولنگ، ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی ترتیب کے عمل کا جائزہ مکمل کرنے کے بعد ہفتے کو دوپہر 12 بجے ابتدائی رپورٹ جاری کیے جانے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش الیکشن یورپی یونین مبصرین بنگلہ دیش انتخابات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش انتخابات بنگلہ دیش انتخابات یورپی یونین انہوں نے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی