اپنی ایک تقریر میں علی بحرینی کا کہنا تھا کہ 1979ء میں آنے والا اسلامی انقلاب ایک ایسی قوم کے عزم و ارادے کا عکاس تھا جو عزت، خودمختاری اور حق خودارادیت چاہتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر "علی بحرینی" نے کہا کہ تہران اپنی خود مختاری، سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کا بہترین ذریعہ سفارت کاری کو سمجھتا ہے۔ علی بحرینی نے ان خیالات کا اظہار انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 1979ء میں آنے والا اسلامی انقلاب ایک ایسی قوم کے عزم و ارادے کا عکاس تھا جو عزت، خودمختاری اور حق خودارادیت چاہتی تھی۔ انہوں نے مزید كہا كہ یہ انقلاب صرف ایک سیاسی نظام کی تبدیلی نہ تھی بلکہ ایران کی تقدیر میں قومی ملکیت کی بحالی تھی۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت سے آج تک بیرونی دباؤ اور چیلنجز کے باوجود، آزادی، سماجی انصاف، عوامی شرکت اور استبداد کے خلاف مزاحمت کو ہدف بنائے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ تہران جہاں اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کا پوری طرح دفاع کرتا ہے، وہیں قومی مفادات کے تحفظ اور امن میں معاونت کے لئے سفارت کاری کو بنیادی ذریعہ سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ حقیقی مکالمہ تبھی کامیاب ہو سکتا ہے جب وہ احترام، مساوات اور جائز مفادات کو قبول کرنے پر استوار ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار