بھارتی میڈیا کو غیر جانبدار اور ذمہ دار بننا چاہیئے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں ایک تقریر کی جس میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور کچھ بڑے صنعت کاروں کے درمیان مبینہ روابط کا حوالہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعرات کو پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے قائد (ایل او پی) راہل گاندھی میڈیا نمائندوں کے ساتھ اس وقت برس پڑے جب انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران حکمراں پارٹی کے ذریعہ ان کے خلاف ممکنہ استحقاق کی تحریک پر سوال کیا۔ صحافیوں پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو آج کے لئے یہ کوڈ ورڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں غیر جانبدار رہیں اور اپنے پیشے کے وقار کو برقرار رکھیں۔ بدھ کو راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں ایک تقریر کی جس میں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور کچھ بڑے صنعت کاروں کے درمیان مبینہ روابط کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کئی الزامات لگائے جس پر کافی تنازعہ کھڑا ہوا۔ ابتدائی طور پر یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ حکمراں پارٹی راہل گاندھی کے خلاف تحریک استحقاق لائے گی۔
تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں ہے کہ آیا حکمران جماعت ان کے خلاف تحریک لا رہی ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک استحقاق کا امکان کم ہے۔ بتایا گیا کہ حکومت نے راہل گاندھی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ نہیں کیا، بلکہ ان کی تقریر کے بعض الفاظ اور سطروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ غیر مصدقہ تھے۔ جمعرات کو جب راہل گاندھی پارلیمنٹ کے احاطے کے باہر اپنی گاڑی کی طرف پیدل جا رہے تھے۔
صحافیوں نے ان کے خلاف ممکنہ استحقاق کی تحریک پر ردعمل جاننے کے لئے انہیں گھیر لیا، اس سے وہ واضح طور پر مشتعل ہوئے انہوں نے پوچھا کیا استحقاق آج کے لئے ایک کوڈ ورڈ ہے، کیا آپ کو یہ لفظ آج کے لئے دیا گیا ہے۔ صحافیوں پر مزید حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل لفظ "تصدیق" تھا، آج یہ "استحقاق" ہے، آپ کو غیر جانبداری سے کچھ کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ذمہ دار لوگ ہیں، آپ میڈیا کے لوگ ہیں، آپ کی ذمہ داری غیر جانبدار ہونے چاہیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی انہوں نے کے خلاف کے لئے
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔