بانی کی بینائی کی کیا پوزیشن ہے، فیصلہ وکیل نہیں ڈاکٹرز کرینگے، طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی کی کیا پوزیشن ہے یہ فیصلہ وکیل نہیں ڈاکٹرز کریں گے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کوئی ماہر ڈاکٹر اس کا فیصلہ کرے گا اور ماہر ڈاکٹر کو بھیج دیا گیا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ہمدردی کارڑ کھیل رہی ہے، 8 فروری کے احتجاج میں ناکامی کے بعد یہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا، تحقیقات کا مطالبہقائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں کسی ایک دن تو اکھٹا ہونا چاہیے، مل جانا چاہیے، ہم سیاستدان تو اکٹھے ہوں، ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے، ہمیں معلوم ہے اصل مجرم کون ہے، سامنے حکومت ہے ہم ان سے پوچھیں گے، یہ ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے ثابت کیا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں وہ مینو ہے جو کسی عام آدمی کے گھر میں نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کو بروقت ہر چیز مہیا کی جاتی ہے، پی ٹی آئی ایشو اس لیے بنا رہی ہے ان کے پاس اب اور کوئی کارڈ نہیں رہا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ ہمارے سیاسی مخالف ہیں، ذاتی نہیں، ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اے سی نکالیں گے، کھانا نہیں لانے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ہر وہ حق ملنا چاہیے جو قانون میں دیا گیا ہے، اس رپورٹ نے یہ ثابت کیا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آپ رپورٹ کا پیرا نمبر 9 اور 12 پڑھ لیں، آپ کو معلوم ہوجائے گا بانی پی ٹی آئی کتنے دن مرغ اور کتنے دن گوشت کھاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مشہور برانڈز کا منرل واٹر پیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں جو مینو ہے وہ کسی عام آدمی کے گھر میں نہیں ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی طلال چوہدری نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میںپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجٹ پاس کرنا ہے یا نہیں فیصلہ پارٹی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، جب تک وہ ہیں ہر ایم پی اے ان کو ہی ووٹ دے گا، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک ایم پی اے کو توڑ کر دکھائے۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بناسکے، کل 7 ناراض ایم پی ایز سے ملے ہیں، جن کی شکایات کو حل کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کو ذمے داری بانی پی ٹی آئی نے دی، اس پر نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ ہی کوئی اور بات کرسکتا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔