وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، دورہ امریکا میں وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا داعش کےافغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے ہیں، داعش کے حملوں کا ماسٹر مائند افغانستان میں موجود ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت سے نئے ڈیم کی تعمیر کی تفصیلات مانگی ہیں، بھارت یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے، بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا پابند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا بھارت کرکٹ کو بنگلادیش کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، بھارت کے خلاف نہ کھیلنےکا فیصلہ کرکٹ کو ہتھیار نہ بنانےکے لیےکیا تھا۔
سیاسی جماعتیں وراثتی سیاست کوخیر باد کہیں اور کروڑ پتیوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے علیٰ کردار کے حامل پروفیشنلز کو منتخب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :