راجہ ناصر عباس بانی کی صحت پر سیاست نہ کریں، رانا ثناء اللہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے راجا ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ حکومت، جیل اتھارٹی یا دوسری طرف سے کوئی بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرے تو بڑا جرم ہے۔
بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا، تحقیقات کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکایت پر ان کا علاج نہیں کروایا گیا، کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کسی بہتر ڈاکٹر سے کروایا جائے، جس بھی ڈاکٹر سے چیک کروانا چاہیں کروایا جائے گا۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ سلمان صفدر نے رپورٹ میں سہولتوں کا ذکر کیا ہے، رپورٹ میں صفائی، باورچی، کمرے، ایکسر سائز مشین اور کھانے سمیت سب سہولتوں کا ذکر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی رانا ثناء کہا کہ
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔