لاہور:

پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک عوامی تجاویز پہنچانے کے لیے‘ٹاک ٹو سی ایم’ خصوصی پورٹل قائم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ‘ٹاک ٹو سی ایم’ پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کردیا اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ‘ٹاک ٹو سی ایم’ پورٹل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعلی تک براہ راست تجاویز پہنچانے کے لیے منفرد پورٹل ہے۔

مریم اورنگزیب نے بریفنگ میں بتایا کہ ‘ٹاک ٹو سی ایم’ پورٹل میں 20 سال اور اس سے اوپر نوجوانوں کے لیے الگ الگ سیکشن/انٹرفیز قائم کردیے گئے ہیں اور صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2026کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے، ‘ٹاک ٹو سی ایم’ پنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نویت کا پہلا پورٹل ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے یوتھ ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کرسکیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام اور پراجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز دے سکیں گے، نوجوان اس پورٹل پر اپنا نام اور مختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ 20 سال سے اوپر نوجوانوں کے لیے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر الگ انٹرفیز بنایاگیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا