بنگلہ دیش انتخابات، ابتدائی نتائج میں بی این پی کی 65نشستوں پر برتری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2026 سب نیوز

ڈھاکہ(سب نیوز)بنگلہ دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق بی ایم پی کو واضح برتری حاصل ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے ابتدائی طور پر 65نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی اب تک 20نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، اس کے علاوہ اب تک کے نتائج کے مطابق نیشنل سیٹیز پارٹی(این سی پی) 2 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔
ابتدائی نتائج میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی)کی کارکردگی کے بارے میں ابھی مکمل معلومات سامنے نہیں آئیں اور مزید حتمی نتائج آنے میں وقت لگ سکتا ہے، انتخابات کے دوران ووٹرز کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور عمل عام طور پر پرامن رہا۔بنگلہ دیش میں 13ویں عام انتخابات اور جولائی نیشنل چارٹر سے منسلک آئینی اصلاحات پر قومی ریفرنڈم کے لیے ملک بھر میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ووٹنگ کا آغاز جمعرات کو صبح 7:30 بجے ہوا، دن کے آغاز میں کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی طویل قطاریں دیکھی گئیں، جس سے عوام کے انتخابی جوش و خروش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، دارالحکومت ڈھاکہ کے کئی پولنگ مراکز پر ووٹنگ کا عمل زیادہ تر پرامن دیکھا جارہا ہے۔ انتخابی حکام کے مطابق ملک بھر کے 36,000 سے زائد پولنگ مراکز میں تقریبا 48 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔شیرپور-3 کی نشست پر ایک امیدوار کے انتقال کے باعث ووٹنگ منسوخ ہونے کے بعد 300 میں سے 299 حلقوں میں رائے دہی ہوئی، تقریبا 12 کروڑ 70 لاکھ اہل ووٹرز آج بنگلہ دیش میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔ان عام انتخابات کو اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کی جمہوریت کی بحالی کا ایک اہم امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش عام انتخابات 2026 میں مقابلہ براہِ راست بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کی قیادت میں انتخابی اتحاد اور جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 11 جماعتوں کے اتحاد کے درمیان ہے، جماعت اسلامی کے اتحادیوں میں نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) بھی شامل ہے، جسے ان نوجوان کارکنوں نے تشکیل دیا تھا جنہوں نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ اپوزیشن اتحادکا عمران خان سے ملاقات اور مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 میں تبدیلی کر دی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ سعودی عرب، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات اپوزیشن عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرے کسی کو کچھ کہنا ہے تو سپریم کورٹ جائے، رانا ثنا اللہ پاکستانی طلبا کیلئے سعودیہ میں مکمل فنڈڈ انٹرن شپ، 1ہزار ڈالر ماہانہ دیا جائیگا پاکستان کا دوسرا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابتدائی نتائج بنگلہ دیش بی این پی

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی