کم جونگ اُن نے بیٹی کو جانشین منتخب کر لیا، جنوبی کوریا کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی نوعمر بیٹی کو اپنا جانشین منتخب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا نیا ملٹی پل راکٹ سسٹم، خطے میں تشویش کی لہر
جنوبی کوریائی قانون سازوں نے این آئی ایس کی بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کم جونگ اُن اپنی بیٹی کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور ایسے شواہد ملے ہیں کہ وہ بعض پالیسی معاملات میں رائے بھی دے رہی ہیں۔
کم جو اے کی بڑھتی ہوئی عوامی موجودگیقانون سازوں کے مطابق جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کہ کم جونگ اُن کی بیٹی، کم جو اے، رواں ماہ منعقد ہونے والے حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرتی ہیں یا نہیں اور انہیں کس انداز میں پیش کیا جاتا ہے نیز آیا انہیں کوئی باضابطہ عہدہ دیا جاتا ہے یا نہیں۔
کم جو اے جن کی عمر ابتدائی نوعمری میں بتائی جاتی ہے حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں نمایاں طور پر دکھائی دی ہیں۔
وہ اپنے والد کے ہمراہ مختلف سرکاری دوروں اور اسلحہ منصوبوں کے معائنوں میں شریک ہوتی رہی ہیں جس سے مبصرین میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ انہیں ملک کی چوتھی نسل کی قیادت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: روسی صدر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کو نئے سال کا تحفہ
این آئی ایس نے کہا کہ اس تجزیے میں متعدد عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے جن میں سرکاری تقریبات میں ان کی بڑھتی ہوئی نمایاں موجودگی شامل ہے۔
پارٹی کانگریس پر نظرخفیہ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کا بغور جائزہ لے گی کہ آیا کم جو اے اس ماہ منعقد ہونے والی پارٹی کانگریس میں شرکت کرتی ہیں یا نہیں۔ یہ کانگریس ہر 5 سال بعد منعقد ہونے والا شمالی کوریا کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہے۔
مزید پڑھیں: 2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی
اسی کانگریس میں پیانگ یانگ کی جانب سے آئندہ 5 برسوں کے لیے خارجہ پالیسی، جنگی حکمت عملی اور جوہری پروگرام سے متعلق ترجیحات کی تفصیلات متوقع ہیں۔
قانون ساز لی سیونگ کون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کم جو اے، جنہیں پہلے این آئی ایس کی جانب سے جانشینی کے لیے تربیت یافتہ قرار دیا گیا تھا اب باقاعدہ جانشین نامزد کیے جانے کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا دیکھنے پر سزائے موت میں اضافہ
ان کے مطابق کم جو اے نے کورین پیپلز آرمی کی یوم تاسیس کی تقریبات، کمسوسان پیلس آف دی سن کے دورے اور دیگر اہم مواقع پر اپنی موجودگی ظاہر کی ہے جبکہ بعض ریاستی پالیسیوں پر ان کی رائے دینے کے آثار بھی سامنے آئے ہیں۔
کم جو اے، کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کی واحد معلوم اولاد ہیں۔ ان کے وجود کی خبر پہلی بار سنہ 2013 میں اس وقت سامنے آئی جب امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین نے برطانوی اخبار دی گارجین کو بتایا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران بچی کم جو اے کو گود میں اٹھایا تھا۔
مزید پڑھیں: کم جونگ کی بکتر بند ٹرین میں کیا خاص ہے؟
کم جو اے، جن کی عمر تقریباً 13 سال بتائی جاتی ہے پہلی بار سنہ 2022 میں سرکاری ٹیلی ویژن پر نظر آئیں جہاں وہ اپنے والد کا ہاتھ تھامے شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا معائنہ کر رہی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کم جو اے کم جو اے شمالی کورین صدر کی جانشین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کم جو اے کم جو اے شمالی کورین صدر کی جانشین شمالی کوریا کے جنوبی کوریا آئی ایس کم جو اے کے لیے
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔