Islam Times:
2026-07-24@06:28:08 GMT

امام اور امت کے تعلق کی حسین داستان

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

امام اور امت کے تعلق کی حسین داستان

اسلام ٹائمز: الحمدللہ 11 فروری کے اجتماعات نے ثابت کر دیا کہ ایرانی قوم نے وہی کچھ کر دکھایا، جسکی رہبر انقلاب نے ان سے اپیل کی تھی۔ دشمن مایوس ہوا ہے اور ایران کی عوام اور ایران کا اسلامی انقلاب پہلے سے زیادہ توانا اور مقتدر بن کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئے ہیں۔ مغربی میڈیا اور اس پر سرمایہ لگانے والے اب اچھی طرح جان گئے ہوں گے کہ ایرانی قوم کس نظام اور کس قیادت کے ساتھ سینہ تان کر کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے آمادہ و تیار ہے۔ تحریر: علی واحدی

رہبر انقلاب اسلامی نے شب جمعہ ایک ٹیلیویژن پیغام میں 22 بہمن (11 فروری) پر لاکھوں لوگوں کے عظیم اجتماع کو اسلامی جمہوریہ کی عظمت اور طاقت میں اضافے اور دشمنوں کی مایوس کا باعث قرار دیا اور کہا کہ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ ایرانی قوم کو سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کر دیں گے، انہیں ملت ایران نے مایوس کر دیا۔ رہبر انقلاب نے اس عظیم تحریک (گيارہ فروری کی ریلیوں) میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور قیمتی قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ اس پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ نے اس سال 22 بہمن (11 فروری) کو عظیم کام انجام دیا۔ آپ نے ہمیشہ کی طرح اسلامی جمہوریہ کی حمایت کرکے اس کی طاقت میں اضافہ کیا اور وہ دشمن جو ایرانی قوم کے ہتھیار ڈالنے کے خواہاں تھے، مایوس ہوگئے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کی عظمت، اختیار اور مکمل آزادی قرار دیا۔ اس عظیم تحریک کا صلہ قرار دیا اور فرمایا کہ آئیے ہم سب مل کر اس قومی رابطہ اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں، جو بہت قیمتی ہے۔

آپ نے ریلیوں میں بھرپور شرکت اور ایک صدا بن کر دشمن کے سامنے اپنے تشخص کے اظہار کرنے پر عوام کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور 11 فروری کی ریلیوں میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد کو پرخلوص سلام پیش کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی اس سے پہلے بھی ایرانی قوم پر اپنے اعتماد کے بارے میں فرما چکے ہیں۔ آپ نے فرمایا تھا ایرانی قوم نے بڑے پیمانے پر واضح کر دیا ہے کہ وہ شجاعانہ اور مجاہدانہ انداز میں اسلام اور انقلاب کا بھرپور دفاع کرے گی، وہ دشمن کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔ وہ اسلامی مقدسات اور مزاحمت کی نشانیوں سے عشق رکھتی ہے اور جو لوگ ملک کے اندر اور باہر کسی دوسرے انداز میں قوم کی تصویر کشی کر رہے ہیں، ان کی رفتار قوم کے ساتھ صداقت اور سچائی پر مبنی نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا تھا کہ امریکیوں نے کبھی بھی ایرانی قوم کا ساتھ نہیں دیا اور وہ اس سلسلے میں واضح طور پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ اگر وہ ایرانی قوم کے ساتھ بھی ہوںگے تو ایرانی قوم کے سینہ میں زہر آلودہ خنجر گھونپنے کی کوشش کریں گے۔ البتہ اب تک وہ اس سلسلے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں اور اس کے بعد بھی وہ اس قسم کی کسی غلطی کا ارتکاب نہیں کر پائیں گے۔ یاد رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ‌ ای نے 11 فروری سے چند دن پہلے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی قوم کے نام پیغام جاری کیا تھا، جس میں آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ ہر سال 11 فروری کا دن ایرانی قوم کی طاقت اور عزت کے اظہار کا دن ہوتا ہے۔ الحمدللہ یہ ایسی قوم ہے، جو پرجوش، ثابت قدم، قدردان اور اپنے فائدے اور نقصان سے آگاہ ہے۔ 11 فروری 1979ء کو ایرانی قوم نے ایک عظیم فتح حاصل کی۔ خود کو اور اپنے ملک کو غیر ملکی مداخلت سے نجات دلائی۔ وہ غیر ملکی طاقتیں ان تمام برسوں میں ہمیشہ یہی چاہتی رہی ہیں کہ ماضی کے حالات دوبارہ لوٹ آئیں۔

ایرانی قوم ڈٹی ہوئی ہے۔ اس استقامت کی علامت 11 فروری کا دن ہے۔ اس دن کو نکلنے والی ریلی دنیا میں بے نظیر ہے۔ ہم دنیا میں کہیں نہیں دیکھتے کہ کسی ملک کا یوم آزادی یا قومی دن اتنے طویل عرصے کے بعد بھی ہر سال پورے ملک میں اس طرح لاکھوں افراد کی شرکت کے ساتھ منایا جائے اور لوگ اپنی موجودگی کا اظہار کریں۔ آج ایرانی قوم سڑکوں پر نکل کر خود کو دکھاتی ہے اور اُن لوگوں کو جو اسلامی جمہوری ایران اور اس قومی مفادات پر لالچی نظر رکھتے ہیں، پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ قومی طاقت کا تعلق میزائل اور طیاروں سے زیادہ ان کے ارادے اور ان کی استقامت سے ہوتا ہے۔ ایرانی عوام نے الحمدللہ اپنی استقامت اور اپنے ارادے کا اظہار کیا ہے اور آئندہ بھی اسے ظاہر کریں۔ دشمن کو مایوس کریں۔ جب تک دشمن مایوس نہ ہو، قوم اذیت ناک حالت میں رہتی ہے۔

دشمن کو مایوس کرنا ضروری ہے۔ آپ کے اتحاد، آپ کی فکری اور ارادی قوت، آپ کے جذبے اور دشمن کے وسوسوں کے مقابلے میں ثابت قدمی سے ہی دشمن مایوس اور ناامید ہوتے ہیں۔ ان شاء اللہ ہمارے نوجوان مختلف میدانوں میں، علم کے میدان میں، عمل کے میدان میں، تقویٰ اور اخلاق کے میدان میں اور مادی و معنوی ترقی کے میدان میں مزید آگے بڑھتے ہوئے اقدامات کریں گے اور ملک کے لیے باعثِ افتخار بنیں گے۔ 11 فروری کا دن ان تمام امور کا مظہر ہے۔ لوگ سڑکوں پر آتے ہیں، نعرے لگاتے ہیں، حقائق بیان کرتے ہیں، اپنی یکجہتی اور جمہوریہ اسلامی ایران سے وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔ امید ہے کہ ان شاء اللہ اس سال کا 11 فروری بھی گذشتہ برسوں کی طرح ایرانی قوم کی شان و شوکت میں اضافہ کرے گا اور دیگر اقوام، حکومتوں اور طاقتوں کو ایرانی قوم کے سامنے خضوع پر مجبور کرے گا اور ان شاء اللہ ایسا ہی ہوگا۔

الحمدللہ 11 فروری کے اجتماعات نے ثابت کر دیا کہ ایرانی قوم نے وہی کچھ کر دکھایا، جس کی رہبر انقلاب نے ان سے اپیل کی تھی۔ دشمن مایوس ہوا ہے اور ایران کی عوام اور ایران کا اسلامی انقلاب پہلے سے زیادہ توانا اور مقتدر بن کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئے ہیں۔ مغربی میڈیا اور اس پر سرمایہ لگانے والے اب اچھی طرح جان گئے ہوں گے کہ ایرانی قوم کس نظام اور کس قیادت کے ساتھ سینہ تان کر کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے آمادہ و تیار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی کہ ایرانی قوم ایرانی قوم نے ایرانی قوم کے کے میدان میں رہبر انقلاب دشمن مایوس اور ایران کے سامنے کے ساتھ اور اس ہے اور کر دیا

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی