Jasarat News:
2026-07-24@05:49:11 GMT

تراویح میں عورت کی امامت

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر کوئی خاتون حافظۂ قرآن ہو تو کیا وہ تراویح میں عورتوں کی امامت کرسکتی ہے؟ یہ سوال مجھ سے میرے کئی دوستوں نے کیا اور اس سلسلے میں میری رائے جاننی چاہی ہے۔
میرے نزدیک فرض اور نفل دونوں طرح کی نمازوں میں عورت عورتوں کی جماعت کی امامت کرسکتی ہے۔
اس کی دلیل دو امہات المؤمنین کا عمل ہے۔ مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے: سیدہ عائشہ اور سیدہ ام سلمہؓ عورتوں کی جماعت کی امامت کرتی تھیں۔ وہ صف سے آگے کھڑی ہونے کے بجائے صف کے وسط میں کھڑی ہوتی تھیں۔
مصنف عبدالرزاق میں یہی فتویٰ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے بھی منقول ہے۔
اس سلسلے میں فقہاء کے درمیان اختلاف ہے:

شوافع اور حنابلہ کے نزدیک عورت عورتوں کی جماعت کرسکتی ہے۔ ان کی دلیل مذکورہ بالا روایات ہیں۔
مالکیہ کے نزدیک فرض ہو یا نفل کسی نماز میں عورت کا عورتوں کی جماعت کی امامت کرنا درست نہیں ہے۔
احناف کہتے ہیں کہ عورتوں کی جماعت، خواہ اس کی امامت کوئی عورت ہی کیوں نہ کرے، فرائض اور نوافل دونوں میں مکروہ تحریمی ہے (الدر المختار)۔ اس کی دلیل وہ یہ دیتے ہیں کہ امام کا مقتدیوں سے آگے رہنا واجب ہے۔ چوں کہ عورت وسط صف میں کھڑی ہوتی ہے، اس لیے ترکِ واجب لازم آتا ہے۔ ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر عورتیں جماعت سے نماز پڑھ لیتی ہیں تو ان کی نماز درست ہوگی۔
سیدہ عائشہؓ سے متعلق روایت کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ان کا یہ عمل ابتدائے اسلام میں تھا (ھدایہ)۔ بعد میں یہ اجازت منسوخ ہوگئی، یہ بات درست نہیں ہے۔ اللہ کے رسولؐ کی وفات کے وقت سیدہ عائشہ کی عمر صرف 18 برس تھی، بعد میں وہ تقریباً 50 برس مزید زندہ رہیں۔ اس لیے ان کے عمل کو نہ ابتدائے اسلام کا قرار دیا جاسکتا ہے نہ منسوخ کہا جاسکتا ہے۔
اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ کے عمل کو نقل کرنے والی سیدہ ام حسن تابعیہ ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ عہد نبوی کے بعد بھی امہات المؤمنین عورتوں کی جماعت کی امامت کرتی رہیں۔
اگر مسجدوں میں تراویح کی نماز ہو رہی ہو اور وہاں عورتوں کے لیے بھی انتظام ہو تو وہ اس میں شرکت کرسکتی ہیں۔ لیکن اگر گھروں میں تراویح کی نماز ہورہی ہو اور کوئی خاتون حافظۂ قرآن ہو، یا اسے قرآن کا خاصا حصہ یاد ہو تو وہ قرآن سنا سکتی ہے اور اس کی امامت میں عورتیں نماز پڑھ سکتی ہیں۔
ایک دوست نے سوال کیا کہ اگر گھر میں صرف میاں بیوی ہوں تو کیا بیوی شوہر کی امامت کرسکتی ہے؟ یا کیا عورت مردوں اور عورتوں کی مشترکہ جماعت کی امامت کرسکتی ہے؟ اس کا جواب ہے: نہیں۔ اس کے دلائل پھر کبھی۔

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عورتوں کی جماعت کی امامت کی امامت کرسکتی ہے کی نماز ہیں کہ

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی