پشاور  (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیساتھ ساتھ دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے پارلیمانی کردار، مضبوط قانون سازی اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے۔ بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی، مربوط اور جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اسلام آباد میں زیرانتظام انتہاپسندی و دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مکالمے پر مبنی ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے  گورنر خیبر پی کے  نے سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشکو بروقت اور بامقصد مکالمے پر مشتمل ورکشاپ کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا ایسے پلیٹ فارمز اور مکالمے محض رسمی اجتماعات نہیں بلکہ اجتماعی غور و فکر، ہم آہنگی اور مؤثر پالیسی سازی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں۔ دہشت گردی پاکستان کے امن، سماجی ہم آہنگی اور معاشی ترقی کے لیے بدستور ایک سنگین خطرہ ہے۔ پاکستان نے سکیورٹی آپریشنز اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار