عمران کی آنکھ کی بینائی کو شدید نقصان پہنچنا باعثِ تشویش ہے،اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260213-8-1
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی غفلت کے باعث عمران خان کی بینائی کو شدید نقصان پہنچنا باعثِ تشویش ہے، سلمان صفدر کی رپورٹ نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ نہایت تشویشناک اور ہوشربا ہے۔اس رپورٹ نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔ حکومتی غفلت اور غیر سنجیدہ رویے کے باعث عمران خان کی بینائی کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور باعثِ تشویش ہیں۔ مزید افسوسناک امر یہ ہے کہ ابتدا میں عمران خان کی بیماری کو چھپانے کی کوشش کی گئی، بعد ازاں حکومتی وزراء کی جانب سے اسے معمولی مسئلہ قرار دے کر عوام کو گمراہ کیا جاتا رہا۔اب سامنے آنے والی رپورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ قوم کے محبوب لیڈر، جن کے لیے کروڑوں پاکستانیوں کے دل دھڑکتے ہیں، ان کی صحت کے معاملے میں سنگین غفلت برتی گئی اور ان کی زندگی کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کیا گیا۔ یہ معاملہ صرف ایک فرد کا نہیں بلکہ انسانی حقوق، آئینی ذمہ داری اور ریاستی جوابدہی کا سوال ہے۔ بہترین طبی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لہٰذا عمران خان کو فوری طور پر اپنے ذاتی معالج اور بینائی کے مرض کے بہترین ماہرین تک رسائی دی جائے۔ساتھ ہی اس معاملے میں غفلت، لاپرواہی اور ذمہ داری سے انحراف کرنے والے تمام عناصر کے خلاف شفاف تحقیقات کرکے سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کی
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔