ماہ رمضان خود کو قرآن و سنت کے سانچے میں ڈھالنے کا موقع ہے، طاہرہ عمر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی جانب سے زینب زون، سائٹ ایریا جو نیجو کالونی میں استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک پروقار اور روحانی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ استقبال رمضان سے طاہرہ عمر نے ماہِ رمضان کی عظمت، اس کی تیاری اور انفرادی و اجتماعی اصلاح کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک محض عبادات کا مہینہ نہیں بلکہ اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے سانچے میں ڈھالنے کا سنہری موقع ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اس بابرکت مہینے میں اپنے گھروں کو دینی ماحول کا گہوارہ بنائیں اور نئی نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔پروگرام کے اختتام پر ہما ہاشم نے اجتماعی دعا کروائی، جس میں ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور رمضان المبارک کو بابرکت بنانے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔