City 42:
2026-07-23@23:27:11 GMT

کوئٹہ میں آج بسنت کا تہوار منایا جا رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک:  لاہور کے بعد صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی آج سے بسنت کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت کو محفوظ اور پُرامن انداز میں منایا جائے اور ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 13 سے 15 فروری تک جاری رہنے والی تقریبات کے دوران پتنگ بازی، موسیقی اور مقامی ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ شہر میں پتنگوں، ڈور اور بسنت سے متعلق اشیا کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث بازاروں میں غیر معمولی گہما گہمی ہے۔ دکانداروں کے مطابق گزشتہ چند روز میں پتنگوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ نوجوان طبقہ خاصا پرجوش نظر آ رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں دو دہائیوں بعد بسنت کی واپسی ہوئی تھی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی کی اور شہر میں جشن کا سماں رہا۔

کوئٹہ کے رہائشی محمد شعیب کا کہنا ہے کہ محدود تفریحی مواقع کے باعث بسنت جیسے ثقافتی تہوار عوام کے لیے خوشی کا ذریعہ بنتے ہیں اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ سرگرمیاں شہر کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیشرفت کا جائزہ

دوسری جانب بعض شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بسنت کی تقریبات کو مکمل قانونی اور حفاظتی دائرہ کار میں رکھا جائے تاکہ ماضی کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ مناسب نگرانی اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے ذریعے اس تہوار کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار