Jasarat News:
2026-06-02@20:41:18 GMT

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو خطرناک قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مؤثر اور خطرناک ہتھیار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی اسپنرز بھارتی ٹیم کو دباؤ میں لا سکتے ہیں، اس لیے بھارتی بیٹرز کو محتاط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔

بھارتی تجزیوں میں ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق کو پاکستان کے مضبوط “اسپن اسلحہ خانے” کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کولمبو کی کنڈیشنز نے ساتھ دیا تو پاکستان اپنا اسپن اٹیک مزید مضبوط کر سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں بھارتی بیٹرز کی اسپن کے خلاف کمزوری نمایاں ہوئی جہاں پانچ کھلاڑی اسپنرز کا شکار بنے، جبکہ یو ایس اے کے خلاف تین بیٹرز اسپن کے خلاف آؤٹ ہوئے۔ اس تناظر میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں یہ کمزوریاں نمایاں ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ٹیم میں موجود چھوٹی خامیاں بڑے ٹورنامنٹ میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کو اسپن کو بہتر انداز میں “ڈی کوڈ” کرنا ہوگا، کیونکہ پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں رنز کی رفتار سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو میچ کے نتیجے پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے کے خلاف گیا ہے

پڑھیں:

مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل