data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کے دورِ انتظام میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کی مسلسل نگرانی اور طبی معائنوں کا تفصیلی ریکارڈ سامنے آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران مجموعی طور پر 25 مرتبہ عمران خان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، یہ تمام معائنے مختلف اوقات میں، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اور سرکاری ہسپتالوں کی ٹیموں کے ذریعے انجام دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 29 اگست 2025 کو بانی پی ٹی ائی عمران خان کی جانب سے بینائی کمزور ہونے کی شکایت سامنے آنے پر پہلی مرتبہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ ڈاکٹر عارف نے ان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس ابتدائی چیک اپ کے بعد جنوری 2026 میں مزید دو مرتبہ آنکھوں کی جانچ کی گئی تاکہ کسی ممکنہ پیچیدگی کو بروقت قابو میں رکھا جا سکے اور علاج کا تسلسل برقرار رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عبدالغفور انجم نے بطور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اپنی ذمہ داریاں چھوڑنے کے دن، یعنی 16 جنوری کو بھی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر پمز کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم نے جیل پہنچ کر عمران خان کا مکمل چیک اپ کیا اور صحت کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بعض مواقع پر غفلت برتی گئی جبکہ سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر بھی لاپرواہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تاہم جیل حکام کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران درجنوں بار طبی معائنے کروا کر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گہری نظر رکھی گئی اور ضرورت کے مطابق ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا جاتا رہا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق