نو مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 3 اپریل تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم عظمی خانم ، اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر اسد عمر، علیمہ خانم عظمی خانم ، اعظم خان سواتی کی جانب سے وکلا نے ایک روسی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔
یاد رہے کہ اسد عمر نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی