ڈنمارک-پاکستان شپنگ و لاجسٹکس تعلقات مزید مستحکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ڈنمارک-پاکستان شپنگ و لاجسٹکس تعلقات مزید مستحکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز
کراچی، فروری:(سب نیوز)
ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت اُس وقت دیکھنے میں آئی جب انٹرنیشنل کارگو ٹرمینلز (ICT) کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم سعید خان اور بحریہ ٹرانس شپمنٹ حب آف پاکستان (BTHP) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کموڈور (ر) شہاب قمر نے سمندری اور لاجسٹکس تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کی تقریب میں ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیرس مورٹینسن بھی موجود تھیں، جن کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
اسی موقع پر آئی سی ٹی نے کراچی میں اپنے جدید ناردرن بائی پاس ٹرمینل کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔ اس جدید ٹرمینل کی اندرونِ ملک صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے بندرگاہوں پر رش میں کمی آئے گی اور اہم ٹرمینلز کے درمیان کارگو کی ترسیل مزید مؤثر اور تیز ہو سکے گی۔
آئی سی ٹی، اسکین گروپ اے/ایس کی ذیلی کمپنی ہے، جو ڈنمارک کی ایک عالمی شپنگ اور لاجسٹکس کمپنی ہے۔
یہ پیش رفت تجارت، رابطہ کاری اور دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی دوطرفہ کاروباری ترقی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی، جسٹس خادم سومرو کو کمیٹی سے نکال دیا گیا پی ٹی آئی قیادت کسی بھی وقت اسلام آباد کی جانب کال کا اعلان کر سکتی ہے، شیخ وقاص اکرم نئی زبانیں سیکھنا ثقافتوں کو سمجھنے کے دروازے کھولتا ہے، یونان کی سفیر اقوامِ متحدہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب: ’پاکولی‘ کے وفد کی بھرپور شرکت اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی عوام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے یو اے ای نے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :