پاکپتن: سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پاکپتن میں سیوریج لائن کیلئے کھودے گئے گڑھے میں گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واسا نے حاجی خورشید روڈ پر سیوریج لائن کے لیے سڑک کنارے گڑھا کھود رکھا تھا۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گڑھے میں گرنے کی وجہ سے نوجوان کے سر پر گہری چوٹ لگی تھی، جسے پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ساہیوال ریفر کیا گیا۔اہل خانہ کے مطابق ساہیوال اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے چیک کیا تو نوجوان انتقال کر چکا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔