لاہور:(نیوزڈیسک) پنجاب میں فروخت ہونے والی جان بچانے والی ادویات سمیت 10 معروف ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز پر فوری پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق ادویات کے سیمپلز کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجا گیا، جہاں رپورٹ میں 10 ادویات کا معیار انتہائی ناقص پایا گیا۔ غیرمعیاری قرار دی جانے والی ادویات میں الرجی، دل کے امراض، سکن انفیکشن، نزلہ زکام اور آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔

الرجی میں استعمال ہونے والی مخصوص دوا ’’ڈیزی‘‘ غیرمعیاری نکلی، جبکہ ہارٹ اٹیک کے خطرات کم کرنے والی دوا ’’ایسکاڈ‘‘ بھی مضر صحت قرار دی گئی۔ اسی طرح سکن انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ’’کیناڈیکس‘‘ کا استعمال بھی روک دیا گیا ہے۔

نزلہ زکام میں استعمال ہونے والی ادویات ’’سیپی زائن‘‘ اور ’’روزن‘‘ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ آنکھوں کے ڈراپس ’’نیفن‘‘ بھی غیرمعیاری قرار پائے۔ ہاتھ اور پاؤں کی باریک نسوں کے علاج میں استعمال ہونے والا ایک انجکشن بھی ناقص ادویات کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ ادویات کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اور منگھوپیر جبکہ لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا اور رائیونڈ روڈ پر قائم فارما کمپنیوں میں تیار کی گئی تھیں۔

ڈریپ کے مطابق تمام متعلقہ ادویات کے مخصوص بیچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: استعمال ہونے والی میں استعمال ہونے والی ادویات

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی