Express News:
2026-07-24@01:48:00 GMT

کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا نوجوان دوراج علاج دم توڑگیا۔

18 سالہ حذیفہ ولد محمد طارق بدھ کو پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی ڈھائی نمبرکے قریب موبائل فون کے سامان کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔

حذیفہ جناح اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول نوجوان قٓصبہ کالونی کا رہائشی تھا۔

ایس ایچ او پیرآباد محمد شہباز نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقتول نوجوان نے واردات کے دوران اپنا موبائل فون پھینک دیا تھا جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے بعد مسلح ملزمان پیدل فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے دونوں ڈکیتوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے دونوں ملزمان موسیٰ ولد مومن اورمعراج ولد ابراہیم  کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے جن میں ایک طالبہ بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی