کراچی: کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 9 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
کراچی کے علاقے کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، مسافر بس اور متعدد گاڑیوں کے درمیان ہونے والے خوفناک حادثے میں کم از کم 9 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جس کے باعث واقعہ نے انتہائی افسوسناک صورت اختیار کر لی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور گاڑیوں کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ کرینوں کی مدد سے تباہ شدہ گاڑیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو اداروں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی نے جائے حادثہ اور اطراف کے علاقے کو فوری طور پر محفوظ بنانے، ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تصادم کے باعث آئل ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی بڑے آتشزدگی کے واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور اگر غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ حادثہ ایک بار پھر شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے بڑھتے رجحان پر سوالیہ نشان ہے، جبکہ شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی نگرانی اور ٹریفک کنٹرول کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔