راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کے دورِ انتظام میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کی مسلسل نگرانی اور طبی معائنوں کا تفصیلی ریکارڈ سامنے آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے دوران مجموعی طور پر 25 مرتبہ عمران خان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروایا گیا، یہ تمام معائنے مختلف اوقات میں، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اور سرکاری ہسپتالوں کی ٹیموں کے ذریعے انجام دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 29 اگست 2025 کو بانی پی ٹی ائی عمران خان کی جانب سے بینائی کمزور ہونے کی شکایت سامنے آنے پر پہلی مرتبہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے شعبہ امراضِ چشم کے سربراہ ڈاکٹر عارف نے ان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ابتدائی چیک اپ کے بعد جنوری 2026 میں مزید دو مرتبہ آنکھوں کی جانچ کی گئی تاکہ کسی ممکنہ پیچیدگی کو بروقت قابو میں رکھا جا سکے اور علاج کا تسلسل برقرار رہے۔

 عبدالغفور انجم نے بطور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اپنی ذمہ داریاں چھوڑنے کے دن، یعنی 16 جنوری کو بھی بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر پمز کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم نے جیل پہنچ کر عمران خان کا مکمل چیک اپ کیا اور صحت کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے مسلسل تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بعض مواقع پر غفلت برتی گئی جبکہ سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر بھی لاپرواہی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تاہم جیل حکام کے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران درجنوں بار طبی معائنے کروا کر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر گہری نظر رکھی گئی اور ضرورت کے مطابق ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا جاتا رہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع