نئے کمیشن شدہ جدید ترین پی این ایس خیبر کی ترکیہ میں مشترکہ بحری مشق میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پاک بحریہ کے جہاز کے نئے کمیشن شدہ جدید ترین پی این ایس خیبر نے ترکیہ سے پاکستان کی جانب اپنے پہلے بحری سفر کے دوران دوست ملک کے اکساز نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کے جہازوں کے ساتھ مشترکہ مشق TURGUTREIS-XIII اور مشترکہ گشت میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
آئی ایس پی آر کے مطابق اکساز میں قیام کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ آفیسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی اشتراک کے ذریعے علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں سدرن سی ایریا کمانڈر اور کمانڈر اکساز نیول بیس سمیت ترک بحریہ کے دیگر افسران نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان نیول اکیڈمی میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
پورٹ وزٹ کے بعد پی این ایس خیبر نے پاک ترک دوطرفہ مشق TURGUTREIS-XIII میں حصہ لیا جس میں ترک بحریہ کے جہاز TCG HEYBELIADA اور ٹی این ایف کے SH-70 ہیلی کاپٹر نے شرکت کی۔
مشق کے دوران مختلف سمندری آپریشنز کی مشقیں کی گئیں تاکہ مشترکہ بحری کارروائیوں اور باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مذکورہ مشق کے اختتام پر پی این ایس خیبر اور ٹی سی جی ہیبے لی آدا نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ مربوط گشت بھی انجام دیا۔
مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز یمامہ کی سعودی عرب میں دو طرفہ مشق میں شرکت
مشق اور مشترکہ گشت کا کامیاب انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’پی این ایس خیبر‘ آئی ایس پی آر پاک ترکیہ مشترکہ بحری مشق پاکستان ترکیہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی این ایس خیبر ا ئی ایس پی ا ر پاک ترکیہ مشترکہ بحری مشق پاکستان ترکیہ پی این ایس خیبر بحریہ کے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔