اپنے پیغام میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط جمہوری شراکت داری اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابی عمل خطے میں استحکام، خوشحالی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے انعقاد اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی پر طارق رحمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام کو پُرامن اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کروڑوں ووٹرز کی جمہوری عمل میں بھرپور شرکت جمہوریت پر عوام کے اعتماد کا واضح مظہر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط جمہوری شراکت داری اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ انتخابی عمل خطے میں استحکام، خوشحالی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی