سونے کی قیمت میں 5 روزہ وقفے کے بعد 86 ڈالر کی بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8 ہزار 600 روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز امریکی لیبر مارکیٹ میں بیروزگاری کی شرح گھٹ کر 4 اشاریہ 30 فیصد پر آنے، عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مئی 2026ء تک شرح سود گھٹانے کے امکانات معدوم ہونے جیسے عوامل کے باعث پانچ روزہ وقفے کے بعد عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 972 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ کمی کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8 ہزار 600 روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 5 ڈالر 10 سینٹس کی کمی سے 78 ڈالر 40 سینٹس کی سطح پر آگئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 501 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کی کمی سے 7 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے کی سطح پر آگئی روپے کی کمی سے چاندی کی قیمت سونے کی قیمت
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔