سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے مجموعی طور پر 160.2 ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کی، اجلاس میں صحت، ہائو سنگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 8.

5 ارب روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 151.7 ارب روپے کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیئے گئے، اجلاس میں سندھ کے ہیومن کیپیٹل 1000 ڈیز پروگرام کو بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکج کو بھی ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا گیا، جس کیلئے 87 فیصد فنڈنگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی اور رابطہ نظام بہتر بنایا جائے گا۔اجلاس میں بلوچستان میں لیاری سے لاکھڑا اور اتھل سے لاکھڑا بی ٹی روڈ کی بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، منصوبہ لاکھڑا کو مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرے گا، ونڈر ڈیم منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون بھی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا، ڈیم کی تعمیر سے آبپاشی اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔مزید برآں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت 9 سیرت چیئرز قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: منظوری کیلئے ایکنک کو بھی منظوری کی منظوری اجلاس میں ارب روپے دیا گیا

پڑھیں:

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ 2026-27 میں شعبۂ تعلیم کے نئے ترقیاتی منصوبے بڑی حد تک نظرانداز
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی