data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی ڈرافٹنگ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو نظر انداز کیے جانے پر کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو بعض اوقات تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئر ڈرافٹ میں لیگ کی تمام آٹھ فرنچائزز نے ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا، احمد شہزاد اور عمر اکمل کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے، بعض کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر زیادہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے حالانکہ وہ فٹ بھی ہوتے ہیں، کھیل بھی رہے ہوتے ہیں اور محنت بھی جاری رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد انہیں امید تھی کہ دونوں بیٹرز کو موقع ملے گا، ٹیم مینجمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہر کھلاڑی کو ساتھ لے کر چلے کیونکہ گھر میں ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا، اسی طرح ٹیم میں بھی ہر کھلاڑی کا کردار مختلف ہوتا ہے، اگر وہ کسی فرنچائز کا حصہ ہوتے تو ان دونوں کرکٹرز کو ضرور منتخب کرتے۔

دوسری جانب احمد شہزاد نے لیگ میں منتخب نہ ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹی وی پروگرام میں آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کو کھیلتے دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے مگر اپنے لیے افسوس ہوتا ہے، ان کے 9 سالہ بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ انہیں میدان میں کھیلتے دیکھے، جو ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ پہلو ہے۔

پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی اور مہمان کرکٹر محمد عامر بھی موجود تھے۔ احمد شہزاد نے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کا بیٹا انہیں تسلی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے یاد ہے کہ وہ پہلے کھیلتے تھے، مگر اب وہ انہیں بہتر انداز میں یاد رکھ سکے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو کہا کہ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے