وزیراعظم کا صدر یو اے ای سے ٹیلی فونک رابطہ، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ خوش گوار اور نہایت گرم جوش ماحول میں ہونے والی اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے گزشتہ ماہ اسلام آباد اور رحیم یار خان میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کیا، جو متحدہ عرب امارات کے صدر کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر ہوئی تھیں۔
وزیراعظم نے مشکل حالات میں پاکستان کی مستقل اور غیرمتزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں قائدین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان عمران خان کی بینائی سے متعلق اطلاعات پریشان کن ، اہلخانہ سے ملاقات کرائی جانی چاہئے ،خواجہ سعد رفیق امریکی چارج ڈی افیئرز نٹالی بیکر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں امن و تحفظ پر تبادلہ خیال انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: باہمی مفاد پر مبنی تعاون متحدہ عرب امارات کے درمیان کا اعادہ

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت