گلگت، پیشی سے واپسی پر ملزم کو عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم اظہار اللہ کو اسلحہ آتشیں سمیت موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ مقتول کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں عدالت میں پیشی کیلئے لائے جانے والے ملزم کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ترجمان گلگت پولیس کے مطابق تھانہ جگلوٹ گلگت میں مسمات مدیحہ دختر زبیر احمد سکنہ ڈروٹ جگلوٹ کے اغواء کے حوالے سے مقدمہ علت نمبر 17/2026 بجرائم 496، 494، 34 ت پ درج رجسٹر کیا گیا تھا، جس میں نامزد ملزم فرمان اللہ ولد عبد القدوس سکنہ ڈروٹ جگلوٹ کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ آج عدالت کے باہر ملزم فرمان اللہ کو پیشی کے سلسلہ میں لایا گیا تھا۔ پیشی کے بعد ملزم کو اے پی سی (APC) منتقلی کے دوران اظہار اللہ ولد عبد الباقی سکنہ ڈروٹ جگلوٹ نے مسلح ہو کر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں فرمان اللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزم اظہار اللہ کو اسلحہ آتشیں سمیت موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ مقتول کی نعش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) نے واضح کیا ہے کہ دوران ڈیوٹی غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب واقعے کے بعد وکلاء اور مقامی شہریوں نے احتجاج کیا اور اس واقعے کو پولیس کی ناکامی قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی موجودگی میں دن قتل سوالیہ نشان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کر دیا گیا ملزم کو کے بعد
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔