انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں مدعیہ والدہ کی بیٹے کے نفسیاتی علاج کیلئے میڈیکل بورڈ کے قیام کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم ارمغان کی والدہ کی نے ملزم کے نفسیاتی علاج کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست دائر کی۔

وکیل مدعی بیرسٹر افتخار شاہ نے موقف دیا کہ ملزم ارمغان کو نفسیاتی مریض قرار دیکر ٹرائل سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وکیل نے کہا کہ ارمغان کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ کسی پرانے مقدمے میں ایسی کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ ملزم ارمغان کی ذہنی حالت کے بارے میں کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ سول اسپتال کا ماہر نفسیات معائنے کے بعد ملزم کو نارمل قرار دے چکا ہے۔

عدالت نے میڈیکل بورڈ کے قیام کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب کرلیئے۔ عدالت نے ملزم ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 19 فروری کی  تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے ملزمان کو پیش کرنے کے لئے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردیئے۔

وکیل صفائی خرم عباس اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ فرد جرم عائد سے پہلے مقدمے کی نقول فراہم کرنا لازمی ہے۔ استغاثہ نے دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ عدالت نے پراسیکیوشن سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے شریک ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر بھی آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی درخواست عدالت نے

پڑھیں:

چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا

فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا، شوکت بسرا، ضیاء الدین قریشی و دیگر کو واپس روانہ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو الیکشن مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان جاتے ہوئے دیامر میں روکا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور