data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوکرین جنگ کے سائے میں روس کی افرادی قوت بڑھانے کی کوششوں سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کم از کم 1417 افریقی شہریوں کو روسی فوج میں شامل کیا گیا، جن میں سے 300 سے زائد محاذِ جنگ پر جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس سے اس بھرتی مہم کے دائرہ کار اور اثرات پر نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

نیٹ ورک نے پہلی بار ان افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔یہ فہرست نیٹ ورک کو یوکرینی پروگرام ”آئی وانٹ ٹو لِو” کے ذریعے حاصل ہوئی، جو روسی فوجیوں کو بغاوت کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔

اس فہرست سے افریقی براعظم میں ہونے والی بھرتیوں کے حجم کا اندازہ ہوتا ہے۔فہرست میں 35 افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 1417 افراد کے نام شامل ہیں، جنہیں جنوری 2023 سے ستمبر 2025 کے درمیان روسی فوج میں بھرتی کیا گیا۔ ان میں سے 316 افراد محاذِ جنگ پر مارے گئے۔ تاہم نیٹ ورک کے مطابق یہ فہرست ممکنہ طور پر مکمل نہیں اور اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ”افریقی شہریوں کی بھرتی کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ ایک منظم اور سوچا سمجھا اسٹریٹجک ستون ہے”، کیونکہ جنگ کے تسلسل کے ساتھ ماسکو کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بھرتیاں مصر (361 افراد)، کیمرون (335) جو سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانے والا ملک بھی ہے اور گھانا (234) سے ہوئیں۔

ان افراد کو سرحد پار نیٹ ورکس کے ذریعے بھرتی کیا گیا، جو براعظم میں موجود سماجی و معاشی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔کم از کم 45 کینیا کے شہری بھی روسی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے مارے گئے۔

نیروبی نے منگل کے روز کہا کہ اس کے شہریوں کو گمراہ کر کے ”جنگی ایندھن ”کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے اور اعلان کیا کہ کینیا کی وزارتِ خارجہ مارچ میں ماسکو وفد بھیجے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھرتی کرنے والے خاص طور پر ایسے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہیں ،جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، بیرونِ ملک روزگار کے خواہاں ہوتے ہیں یا غیر قانونی طور پر ہجرت کرنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ بعض افراد کو دھوکے یا زبردستی بھرتی کیا جاتا ہے، لیکن کچھ رضاکارانہ طور پر بھی شامل ہوتے ہیں کیونکہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، جو انہیں اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے تک پر آمادہ کر دیتی ہیں۔ یہ بات ”آل آئیز آن ویگنر” کی لو اوسبورن نے کہی۔

بھرتی کا عمل آن لائن اشتہارات، افریقی ممالک میں قائم سفری ایجنسیوں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سابق جنگجوؤں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔اگرچہ پیش کی جانے والی پیشکشیں پُرکشش ہوتی ہیں، مگر اکثر غیر حقیقی ثابت ہوتی ہیں۔ بھرتی بونس 20 سے 30 ہزار امریکی ڈالر تک بتایا جاتا ہے، جبکہ ماہانہ تنخواہ تقریباً 2500 ڈالر ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ 3 سے 6 ماہ کی سروس کے بعد روسی شہریت اور روس میں اعلیٰ فوجی تربیت کا وعدہ بھی کیا جاتا ہے۔یوکرین میں روسی افواج میں ہزاروں غیر ملکی شامل ہو چکے ہیں۔ بھرتی کے لیے ماسکو نے قازقستان، تاجکستان اور کیوبا جیسے ممالک کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات سے فائدہ اٹھایا، جبکہ نیپال، سری لنکا، عراق اور کئی افریقی ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کو بھی استعمال کیا۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روسی فوج کے ساتھ جاتا ہے

پڑھیں:

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔

مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف