Jasarat News:
2026-06-03@00:07:03 GMT

یوٹیوب نے AI پر مبنی آٹو ڈبنگ فیچر متعارف کروا دیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سان فرانسسکو:ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے ناظرین دنیا بھر کی ویڈیوز اپنی مادری زبان میں سن اور دیکھ سکیں گے۔ یہ نیا فیچر مصنوعی ذہانت کی مدد سے کام کرتا ہے اور زبان کی رکاوٹ کو بڑی حد تک ختم کرتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوٹیوب نے اپنی AI پر مبنی آٹو ڈبنگ ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپ گریڈ کیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے تحت یہ فیچر اب 27 مختلف زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے اور صارفین یوٹیوب کی سیٹنگز میں جا کر اپنی پسندیدہ زبان منتخب کر سکتے ہیں، اگر کسی ویڈیو کا ڈب شدہ ورژن دستیاب ہو تو پلیٹ فارم خودکار طور پر منتخب زبان میں ویڈیو چلانا شروع کر دیتا ہے۔

اس نئے نظام کا ایک نمایاں پہلو ’’Expressive Speech‘‘ نامی AI ٹیکنالوجی ہے، جو تخلیق کار کی آواز کے لہجے، جذبات اور اندازِ بیان کو برقرار رکھتے ہوئے مشینی اور سپاٹ آوازوں کو ختم کرتی ہے۔ اس فیچر کے تحت فی الحال انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشی، اطالوی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں ترجمہ شدہ ویڈیوز دستیاب ہیں اور مستقبل میں مزید زبانیں شامل کی جائیں گی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف مواد تخلیق کرنے والوں کو عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ صارفین کے لیے بھی دنیا بھر کے مواد کو اپنی زبان میں سمجھنے اور لطف اندوز ہونے کا نیا تجربہ لے کر آئے گا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی

پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جون کے دوران بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 20 پیسے فی یونٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق جون میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ریلیف کی شرح ماہانہ اضافے سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے صارفین کو خالص ریلیف میسر آئے گا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار رہی اور برینٹ کروڈ آئل کی متوقع قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس صورتحال کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے بجلی صارفین کو بڑے اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا۔

اعلامیے کے مطابق اپریل میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا خدشہ تھا، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس اضافے کو محدود کرکے 1.73 روپے فی یونٹ تک رکھا گیا۔ اس طرح صارفین پر تقریباً 38 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے سے بچ گیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ محدود لوڈ مینجمنٹ، مقامی گیس کے استعمال اور فرنس آئل کے مؤثر استعمال کے ذریعے توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم ہوا، جبکہ متوقع بیس ٹیرف کے مقابلے میں 46 ارب روپے کی منفی تبدیلی بھی صارفین کے حق میں گئی۔

پاور ڈویژن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود بجلی کے نرخوں کو مستحکم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی صارفین پاور ڈویژن ریلیف کا اعلان عوام کو خوشخبری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی