زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا سے متعلق بڑی خبر!
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے رواں برس وٹیلیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے برطانوی کاؤنٹی وورسٹرشائر سے معاہدہ کر لیا۔
لکاؤنٹی کلب نے معاہدے سے متعلق اعلان اپنی ویب سائٹ میں جس میں بتایا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے انتہائی ماہر آل راؤنڈر اس ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہونے والے دوسرے اوور سیز کھلاڑی ہیں۔
ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ سکندر رضا اپنے 19 سالہ پروفیشنل کیریئر میں دنیا بھر کی لیگز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آف اسپننگ آل راؤنڈر آئی پی ایل، سی پی ایل، پی ایس ایل اور ایس اے 20 کے علاوہ دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
واضح رہے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے ان کی قیادت میں گروپ اسٹیج پر عالمی نمبر دو آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔
اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں