Jasarat News:
2026-06-03@07:25:38 GMT

اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد میں جاب اینڈٹریڈ فیئر کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) اسری یونیورسٹی حیدرآباد میں نواں جاب اینڈ ٹریڈ فیئر منعقد ہوا جس میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے اسٹالز لگائے گئے، بی بی ایس ایچ آر آر ڈی بی کی جانب سے لگایا گیا اسٹال نوجوانوں، سرکاری افسران اور مہمانوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا، اس موقع پر بورڈ نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا، اس موقع پر بی بی ایس ایچ آر آر بی ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیدرآباد قربان علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جامشورو یاسمین، نعمان صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، جاب اینڈ ٹریڈ فیئر میں ریجنل کنسلٹنٹ برائے وزیر اعلی سندھ سلیمان دستی نے بھی اسٹال کا دورہ کیا اور نوجوانوں کو تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے جاب فیئر پلیٹ فارمز نوجوانوں کو براہِ راست روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس موقع پر قربان علی کو چانسلر اسری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی کی جانب سے جاب فیئر میں نمایاں کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا، فیئر کے دوران بی بی ایس ایچ آر آر بی ڈی ٹیم نوجوانوں کو آگاہی سیشنز، موقع پر رجسٹریشن، اور مختلف تربیتی پروگراموں خصوصاً آئندہ شروع ہونے والے پیرا میڈیکل کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کرتی رہی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو

پڑھیں:

مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ

بی جے پی(BJP) کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا، جہاں بھارت میں نوجوانوں کی تحریک بےقابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

بھارتی نوجوانوں نے مودی سرکارکو چیلنج کرتے ہوئے کاکروچ پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ پارٹی آہستہ آہستہ زور پکڑتی جائے گی کیونکہ بھارت کے اندر بےتحاشا تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے ۔

بھارت میں مودی سرکار نے ان گروہ بندیوں کو کم کرنے کے بجائے ان کو مزید مذہبی بنیادوں پر ہوا دے دی ہے، جہاں نوجوان جو نسلی، ذات اور مذہب کی بنیاد پر دھتکارے جا چکے ہیں، انہیں بھارت میں اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کے کاکروچ پارٹی بےحد مقبول ہوتی جا رہی ہے ۔

نیپال اور بنگلادیش کے بعد بھارت میں کاکروچ پارٹی کی جین زی انقلابی تحریک زورپکڑنے لگی ہے۔ عالمی جریدے رائٹرزکےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے کہا ہے کہ ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گےاورمیں جلد بھارت آکراس تحریک کوآگے بڑھاؤں گا۔

مزیدپڑھیں:انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

ابھیجیت دِپکے کا کہنا ہے کہ خدشہ ہےکہ مجھےایئرپورٹ سے ہی گرفتارکرکےجیل بھیج دیا جائے گا لیکن مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔

رائٹرز کے مطابق بے روزگاری،کرپشن اورپیپرلیک نے کروڑوں طلبہ کی زندگیوں کومذاق بنا دیا، یہی بحران اس تحریک کے اصل محرکات ہیں۔

سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے مطابق مودی سرکاربھارت میں کسی بھی جین زی انقلاب سے بہت ڈری ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اورکرپشن پر نوجوانوں کا غصہ تباہ حال نظام کے خلاف ان کا حقیقی ردِعمل ہے۔ بھارت کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال، گرتی ساکھ اورمودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیاں عوامی غم و غصے کی بنیاد بن رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
  • چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
  • نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ