data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ممتاز حسین سہتو کی تلہار آمد مسجد قباء شمس گلی میں خطاب گاؤں کرم خان دلوانی میں استقبال رمضان پروگرام میں شرکت. تفصیلات کے مطابق.
تلہار شہر کو لاڑکانہ ثانی کہا جاتا ہے کیونکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے تلہار شہر کی عوام نے پیپلزپارٹی کی ہی حمایت کی ہے اور پیپلز پارٹی کے منتخب امیدواروں کو کو ہمیشہ کامیاب کروایاہے اس ہی وجہ سے اس شہر میں کبھی کوئی طاقتور اپوزیشن جماعت موجود ہی نہیں رہی اور منتخب ارکان مکمل طور پر سیاہ اور سفید کے مالک بن بیٹھے ہیں لیکن کئی دہائیوں کے انتظار کے بعد تلہار شہر کی فضاؤں میں تبدیلی کی لہر چلنے لگی ہے اور جماعت اسلامی مختصر عرصے میں تلہار شہر میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکی ہے اس کامیابی کے پیچھے جماعت اسلامی کے منشور عوامی رابطہ مہم اور شہر کی مقامی قیادت کا اہم کردار ہے گزشتہ روز تلہار شہر میں جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو تشریف لائے جن کا جماعت اسلامی کے امیر تحصیل مولانا ضائف جونیجو ، امیر شہر اکبر جونیجو، جنرل سیکرٹری قمرالدین تھیبو، ڈاکٹر شمس الدین تھیبو، سائیں علی احمد شاہ، حافظ عبدالحق، سمیت دیگر نے والہانہ استقبال کیا ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ممتاز سہتو نے شمس محلہ میں قائم مسجد قباء میں پرتاثیر خطاب فرمایا مسجد میں خطاب سننے کے لیے اہل محلہ کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں سے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ممتاز سہتو ادارہ نورالقرآن پنچے جہاں بچوں کے ناظرہ قرآن کے پروگرام میں شرکت کی بعدازاں تلہار شہر کے وسط میں موجود قدیم گاؤں کرم خان دلوانی میں استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا گیا۔

نمائندہ جسارت

گلزار
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ:
جماعت اسلامی
جنرل سیکرٹری
تلہار شہر
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔