کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں بیٹھی ہے، آپ وفاقی وزیر ہیں وزیراعظم کو بولیں کہ سندھ حکومت سے بات کریں، آئین میں ہر کسی کا کردار موجود ہے، کسی نے تنقید کرنی ہے کر لے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے جماعت اسلامی کو مظاہرے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش کردی۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے احتجاج سے عوام کو نقصان پہنچا، بد قسمتی سے جماعت اسلامی کا وتیرہ ہے کہ عوام کو پریشان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کو اسمبلی نہیں ہوتی جماعت اسلامی والے بند عمارت کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں، سڑکیں بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم مظاہرے کیلئے جگہ دینے کو تیار ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں بیٹھی ہے، آپ وفاقی وزیر ہیں وزیراعظم کو بولیں کہ سندھ حکومت سے بات کریں، آئین میں ہر کسی کا کردار موجود ہے، کسی نے تنقید کرنی ہے کر لے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کے طور پر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے دعا گو ہوں، جیسی جیل آصف زرداری نے کاٹی ایسا کوئی نہیں کر سکتا ہے، اس سے پہلے بھی کئی لیڈر اسی طریقے سے باہر نکلے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن