سونے کی قیمت میں 5روزہ وقفے کے بعد بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260214-08-6
کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8 ہزار 600 روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 5 ڈالر 10 سینٹس کی کمی سے 78 ڈالر 40 سینٹس کی سطح پر آ گئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 501 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 430 روپے کی کمی سے 7 ہزار 136 روپے کی سطح پر آ گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چاندی کی قیمت کی سطح پر ا کی کمی سے روپے کی
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔