data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-08-25
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے 14 فروری کو ہونے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے۔پاکستان بار کونسل نے ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا، ممتاز خان تنولی کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے تحت بنایا گیا الیکشن بورڈ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا ہے۔پاکستان بار کونسل کے مطابق تصدیق کے بغیر انتخابی عمل غیر شفاف ہوگا، سندھ بار کونسل کے اپنے ہی جاری کردہ احکامات پر عمل کیے بغیر الیکشن نہیں کروایا جاسکتا ہے۔ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، سندھ بار کونسل کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات سے روکا جاتا ہے۔پاکستان بار کونسل کے مطابق سیکرٹری سندھ بار کونسل ووٹر لسٹیں اور بیلٹ میٹریل جمع کرائیں، سندھ بار کونسل کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی اگلی سماعت تک اپنا کام جاری رکھے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان بار کونسل سندھ بار کونسل بار کونسل کے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق