data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260214-08-27
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل کنزیومر موومنٹ کے تحت مہنگائی کے خاتمے و رمضان میں قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مقامی ہال میں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف صارفین کی نمائندہ کانفرنس میں شریک سیاسی و سماجی رہنماؤں، ماہرین معیشت، وکلا برادری و صارفین کے نمائندوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالخصوص رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اور عملی اقدامات کرے۔سینئرسیاسی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو کی زیرصدرت کانفرنس میں شریک مقررین کا کہنا تھا کہ روزمرہ استعمال کی اشیا خورونوش، جن میں آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور پھل شامل ہیں، کی قیمتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ تنخواہ دار طبقہ، مزدور اور کم آمدنی والے افراد شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ قیمتوں پر مؤثر کنٹرول یقینی بنائے اور مارکیٹوں کی سخت نگرانی کرے۔ اسداللہ بھٹو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ معاشی ابتری اورمہنگائی کاطوفان نااہلی اورکرپشن کانتیجہ ہے۔ حکومت نمائشی اقدامات کے بجائے رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے۔آٹا چینی گندم مافیا حکومت کا حصہ ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے مفادات کے محافظ ہوتے ہیں جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوگا مسائل حل ہونا مشکل ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران بعض عناصر ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اسی طرح کنزیومر کورٹ کو فعال بنایا جائے۔ NCM کے صدر شہزاد مظہر نے کانفرنس میں قرارداد و سفارشات بھی منظور کرائیں جس میں اشیا صرف کی قیمتوں و معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نفاذی ڈھانچے، کمشنرز، سندھ فوڈ اتھارٹی و بیورو سپلائی پرائس کی مدد کے لیے یوسی کے منتخب نمائندوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا، کنزیومرکورٹس کو ضلعی سطح پرفعال کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیسک قائم کرنے، رمضان کی آمد سے قبل یوسی کی سطح پرمارکیٹ ویجی لنس کمیٹیاں قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔کانفرنس سے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز مسعودی، نیشنل کنزیومرموومنٹ کے صدر سید شہزاد مظہر، شکیل بیگ، طارق شاداب، شمیم ناز، عثمان شریف، مجاہدچنا، پروفیسر سہیل زمان، حاجی شریف، عبدالصمد، قطب صدیقی، اقبال یوسف، رانا عرفان، سعید جدون، ارسلان رانا، قمر خان و ارشد قریشی نے بھی خطاب کیا۔

کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو نیشنل کنزیومر موومنٹ کی صارفین نمائندہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل کنزیومر عوام کو ریلیف کے لیے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا