کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، نابینا شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نابینا شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ویسٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں شاداب گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 40 سالہ دانش ولد امیر حسین کو قتل کردیا۔
مزید پڑھیںکراچی؛ گھر میں ڈاکوؤں کی پراسرار فائرنگ سے 16سالہ لڑکا جاں بحق، قتل معمہ اختیار کرگیا
کراچی؛ بیٹی کے تنازع پر فائرنگ، میاں بیوی اور بیٹا قتل، خاتون زخمی
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن کے مطابق مقتول نابینا تھا، ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دانش موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ مقتول نابینا تھا اور بچوں کو دن بھر قرآن شریف پڑھاتا تھا۔ تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اورنگی ٹاؤن
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔