ن لیگ کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے‘ نماز جنازہ ادا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے سابق رہنما و رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ 26 لارنس روڈ پر ادا کی گئی ۔25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری بطور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔پارٹی کی اعلی قیادت اور کارکنان نے عیم قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سینئر سیاستدان زعیم حسین قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔