Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:24:21 GMT

کراچی: ڈاکووں نے سنار کی دکان کا صفایا کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

کراچی: ڈاکووں نے سنار کی دکان کا صفایا کر دیا

کراچی کے علاقے ملیر سٹی کی گھانچی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے سنار کی دکان کا صفایا کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا جب ملزمان دکان کے تالے کاٹ کر سنار کی تجوری لے گئے۔

واقعے کا مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

متاثرہ سنار کے مطابق تجوری میں 850 گرام سونا اور 15 لاکھ کیش تھا۔

سنار کا کہنا ہے کہ یہ 5 کروڑ روپے سے زائد کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس نے مارکیٹ کے چوکیدار کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تلاش کر رہی ہے۔

قبل ازیں 5 روز پہلے سعید آباد میں بھی ملزمان نے سنار کی دکان کے تالے کاٹ کر واردات کی تھی جہاں ملزمان 40 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات لے گئے تھے جس کا مقدمہ سعیدآباد تھانے میں درج ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سنار کی

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار