Daily Mumtaz:
2026-07-24@07:47:33 GMT

پی ایف ایف نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دیدی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

پی ایف ایف نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دیدی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے دی۔

پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان پاکستان انڈر 16 ٹیم کے ہیڈ کوچ، جعفر خان کو اسی ٹیم کو گول کیپنگ کوچ جبکہ محمد ندیم اور ارشد خان کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان انڈر 16 ٹیم اپریل میں قازقستان میں یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کھیلے گی۔

پی ایف ایف پاکستان قومی ٹیم کے سابق کوچ شہزاد انور کو پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

کراچی یونائیٹڈ کے کوچ شیخ ہمدان بھی پاکستاں انڈر 20 فٹبال ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہیں جبکہ نعمان ابراہیم گول کیپنگ اور محمد حبیب اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک ہوں گے۔

پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم مارچ میں مالدیپ میں ساف انڈر 20 چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

فیفا سیریز کےلیے عدیل رذکی کی قومی ویمن فٹبال ٹیم کے کوچ کے تحت واپسی ہوئی ہے، وہ ایران کی سولماز ایزیمیا اور مہناز سادیگی ویمن ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں، احسان اللہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے پر برقرار ہیں۔

ناصر اسماعیل اور ولید جاوید خان پاکستان کی قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے، نولبرٹو سولانو کے ساتھ کام کریں گے، اے ایف سی لائسنس اے کوچ محمد اسلم خان پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے گول کیپنگ کوچ مقرر ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے کوچنگ اسٹاف پاکستان انڈر فٹبال ٹیم کے ٹیم کے کوچ گول کیپنگ

پڑھیں:

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی

( اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

 فور اسٹار جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کر دیا گیا،وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 وزیراعظم نے  جنرل عامر رضا کے لیے اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل پربڑاردعمل آگیا

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 جنرل عامر رضا اس سے قبل پاک فوج میں چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی